فلسطین اولمپک کمیٹی کا

فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا.
فلسطین اولمپک کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی تواتر کے ساتھ جنگ بندی کی روایت کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس لئے اسرائیل کو اولمپکس مقابلوں سے خارج کیا جائے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کا آغاز ہو گیا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب کل 26 جولائی کو منعقد ہوگی۔ اس دوران حکومت فرانس کی جانب سے اسرائیلی ایتھلیٹس کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اولمپکس میں شرکت کرنے والے اسرائیلی ایتھلیٹس کے خلاف پیرس میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب سٹیڈیم سے باہر منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب پیرس کے مرکزی علاقے میں دریائے سین پر منعقد کی جائے گی جس میں مختلف ملکوں کے وفود کشتیوں پر سوار ہو کر دریائے سین میں پریڈ کریں گے۔
افتتاحی تقریب دریائے سین سے ایفل ٹاور کے باغات اور محلات تک 6 کلومیٹر پر محیط ہوگی، اس پریڈ میں 100 کشتیاں، تقریبا 10 ہزار ایتھلیٹس کو لیے پیرس کے مشہور مقامات کے قریب سے گزریں گی۔
افتتاحی تقریب میں 3 ہزار سے زائد فنکار بھی اپنے فن کا رنگ بکھیریں گے جبکہ تقریب میں پیرس اور فرانس کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش ہو گی۔
اس دوران فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے جبکہ اسرائیل اتھیلیٹ کے خلاف احتجاج پیرس کی سڑکوں پر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا