پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ

ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ، ٹیکسٹائل سمیت پاکستانی برآمدات نشانے پر رکھ دیں۔
ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کا پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستان کو مقامی صنعت کی پیداوار میں مزید ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے۔
آئِی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی صنعتوں کی پیداوار بڑھانے اور ویلیو ایڈیشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادائیگیوں پر پابندی، درآمدات کیلئے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں سمیت ایکسچینج ریٹ وہ وجوہات ہیں کہ جن کی وجہ سے پاکستانی برآمدات کم ہیں۔
فنڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے ان برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ تواتر کے ساتھ کم ہوتی برآمدات اس کی مالی مشکلات بڑھا سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو برآمدات و درآمدات کیلئے عالمی مارکیٹوں میں مقابلے کے رجحان کی فضا کو دیکھنا چاہیے، بنگلا دیش، بھارت، ویتنام، تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک برآمدات میں پاکستان سے بہت آگے ہیں۔
آئی ایم ایف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مقابلے میں پاکستان بہت پیچھے ہے، پاکستان کو ٹیکسٹائل، ایگریکلچر پراڈکٹس کے علاوہ دیگر شعبوں کی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔
رپورٹ میں ایک اور مسئلہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی برآمدات کی عالمی مارکیٹ میں پرفارمنس زیادہ بہتر نہیں۔
دوسری جانب وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے برآمدات بڑھانے کیلئے معاشی ٹیم سے پلان طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے اس کے ساتھ ہی پاکستان سے معاشی پلان بھِی طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، شہباز شریف