سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک اپنانا

سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک اپنانا چاہیے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک اپنانا چاہیے، امریکہ پاکستان کےاندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔
ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا احترام ، انسانی حقوق، سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط کرنے اور دہشتگردی ک ی لعنت سے مقابلہ کرنے کیلئے کانگریس سے 101 ملین ڈالر بجٹ کی درخواست کی۔
میتھیو ملر نے وضاحت کی کہ ایسے پروگرام رواں مالی سال اور پچھلے برسوں میں ہوتے رہے ہیں۔ 101 ملین کا حالیہ خصوصی فنڈ انسداد دہشت گردی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے استعمال ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکا نے پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر پر چھاپوں اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے باعث تشویش قرار دیدیا تھا، سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک اپنانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید