صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار

صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی

ویب ڈیسک: سینئر صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار کر لئَے گئے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پلاٹ لین دین وجہ تنازعہ بنی۔
ضلع نوشہرہ میں ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے 37 لاکھ روپے کے عوض سینئر صحافی کو بھرے بازار میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہم نے اس واقع میں ملوث ملزم کو دس دن میں گرفتار کیا۔ صحافی حسن زیب کو پلاٹ کے لین دین پر ملزم نے دوسرے ساتھی کی مدد سے قتل کیا۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان اور مقتول دونوں کے درمیان کافی گالم گلوج بھی ہوئی تھی۔ ملزم اشفاق اور زوہیب دونوں مرکزی ملزمان ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینئر صحافی ملک حسن زیب کے قتل کا معمہ حل، معمہ 37 لاکھ روپوں کے پلاٹ کا تنازعہ نکلا، ملزمان گرفتار مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا تھا کہ مقتول صحافی قسطوں پر موبائل، موٹرسائیکل اور زمین کی لین دین کر رہے تھے، اور لین دین لیٹ ہونے پر آپے سے باہر ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا