گرفتاری فوج کو دینے

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے گرفتاری ممکنہ طورپر فوج کو دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عزیر کرامت بھنڈاری کی توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔
دائر کردہ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جا سکتی ہے۔
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 9 مئی کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔
عمران خان نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ 9مئی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا۔ جس نے 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہی حقیقی ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالتوں میں عوام کو انصاف نہیں مل رہا، سراج الحق