کرپشن کیس سے بری

پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کرپشن کیس سے بری

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کو کرپشن کے کیس میں بری کردیا۔
صوبائی وزیر فضل شکور، ایم پی اے خالد خان اور محمد عارف کی بریت کا فیصلہ بھی سنا دیاگیا ۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج صلاح الدین خان نے سماعت کی، اینٹی کرپشن کے مطابق ممبران اسمبلی کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہوسکتی۔
عدالت نے ممبران اسمبلی کو کیس میں بری کردیا، مقدمے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت محکمہ تعلیم کے 29ملزموں کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
واضح رہے کہ ممبران اسمبلی اور محکمہ تعلیم ملازمین پر چارسدہ میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ممکن ہے، اسحاق ڈار