ابھیشیک اور ایشوریا

ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: بھارت کے مشہور ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی کردی۔
بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک برس سے ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں جن پر جوڑے کی جانب سے تاحال کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگن ناتھ گروجی کا کہنا تھا کہ دونوں کے تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے ، علم نجوم کے مطابق دونوں کی شادی کا چلنا مقدر میں نہیں تھا لیکن بیٹی آرادھیا کی محبت نے اس جوڑی کو ساتھ رہنے پر مجبور کیا۔
پنڈت کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریا کے پیدائشی زائچے کے مطابق جوڑی کے درمیان علیحدگی کافی عرصہ پہلے ہی موجود تھی لیکن چونکہ ابھیشیک اور ایشوریا دونوں ہی سمجھدار ہیں چنانچہ دونوں نے اس رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی لیکن دونوں کی کنڈلیاں رشتے پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔
جگن ناتھ نے پیش گوئی کی کہ حالات کی وجہ سے ابھیشیک اور ایشوریا جلد ہی الگ ہو سکتے ہیں۔
طلاق کا نہیں کہا جاسکتا ہے لیکن آئندہ سالوں میں دونوں میں علیحدگی کا امکان زیادہ ہے جس کی اہم وجہ اس رشتے میں محبت کی کمی ہے تاہم علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ابھیشیک بچن کو اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ شرکت کرتے دیکھا گیا جب کہ ایشوریا رائے اور آرادھیا کو تقریب میں تنہا آتے دیکھا گیا۔
ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو ایک مرتبہ پھر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ دونوں میں معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔
بعد ازاں سینئر اداکار امیتابھ بچن کی پوسٹ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جس میں درج تھا کہ ‘مشکل اور کٹھن کام کی طرف واپسی ہوگئی لیکن زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی’۔

مزید پڑھیں:  عدالتوں میں عوام کو انصاف نہیں مل رہا، سراج الحق