5سالہ بچے کو اغواء

تخت بھائی :افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں کرائے کے مکان میں مقیم افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے افضل امام کالونی کا رہائشی شاہ خالد جو محنت مزدوری کے سلسلے میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے جس نے افغان شہری ضیاالحق ولد نا معلوم سکنہ افضل امام کالونی کو کرائے پر اپنا مکان دیا تھا۔
افغان شہری کمسن 5سالہ بچے موسیٰ کو اغواء کرکے اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت فرار ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق مغوی بچے کو افغانستان منتقل کرنے کے اطلاعات ہیں۔
تخت بھائی پولیس نے مغوی بچے کے چچا فضل خالق ولد محمد واحد کی رپورٹ پر ملزم ضیا الحق ولد نا معلوم سکنہ افغانستان کے خلاف دفعہ PPC 364A کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد جاں بحق