دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات

دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، راہگیر مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی، مین این ایچ اے روڈ زمانہ قدیم کا منظر پیش کرنے لگا جس پر ہر متوسط طبقہ اور غریب عوام کے ساتھ ساتھ حکام بالا کا بھِی گزر ہوتا ہے لیکن اس پر توجہ نہیں دی جا رہی۔
دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے راہگیر مشکلات کا شکار ہیں، سکول کے طلبہ اور طالبات سمیت معمر حضرات کو بھِی آنے جانے میں مسال سے گزرنا پڑتا ہے، مریضوں کو لانے لے جانا انتہائی مشکل ہے۔
سڑک پر اتنے کھڈے ہیں کہ گاڑی کا بھی کباڑا نکل جاتا ہے، ایسے میں کئی بار مقامی مشران اور عوام نے متعلقہ و اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کیلئے رابطہ کیا گیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے اسے تعمیر و مرمت کیا گیا مگر ناقص میٹریل کے استعمال سے یہ سڑک جلد ہی دوبارہ خراب ہو جاتی ہے۔
اب کی بار رکشہ ڈرائیورز نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک دوبارہ مرمت کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،بیرسٹر ڈاکٹرسیف