پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ

پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک:صوبہ پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، اس درخواست میں‌موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔
درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں حکومت پنجاب کا دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج کرتے ہوئے پنجاب کی صوبائی حکومت سمیت ہوم سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا یے کہ پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا، ایک سیاسی جماعت کا پرامن احتجاج رکوانے کے لئے دفعہ 144 لگائی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، جبکہ پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک دفعہ 144 کا نفاذ معطل کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پابندی کا اطلاق 26 جولائی سے 28 جولائی تک ہوگا۔
صوبائی حکومت کے حکم نامہ کے بعد محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی، محکمہ داخلہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے اقدام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع: صدر اور وزیر اعظم کا شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام