چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر

چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔ ملک کی موجودہ صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں۔عدالتی فیصلے کے بعد اب ، چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں جبکہ اس کیلئے وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد کرنے میں تاخیری حربے آزما رہے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں، اس کے باوجود چیف الیکشن کمشنر لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار بھی چیف الیکشن کمشنر ہے، جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت پر انتخابات نہ کرانا، بلے کا نشان چھیننا، پی ٹی آئی کو لیول پلئنگ فیلڈ اور مخصوص نشستوں سے محروم کرنا چیف الیکشن کمشنر ہی کی کارستانی ہے، چیف الیکشن کمشنر تعصب کی بنیاد پر تحریک انصاف کے خلاف غیر آئینی اقدامات کررہے تھے۔
بیرسٹرڈاکٹر سیف نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنراور ان کا ساتھ دینے والوں کو فوراً اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونا چاہیے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ الیکشن کمیشن اور مینڈیٹ چور سرکار کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہے، جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر دھمکیاں دینے والے گرفتار