پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج

پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ

ویب ڈیسک: فرانس میں پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، اس موقع پر حکام کی جانب سے سائبر حملوں کا بھی خطرہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاح آج ہوگا، 26 جولائی سے 11 اگست تک ایونٹ کے مقابلے جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس عالمی کھیلوں کے دلچسپ میلے کی افتتاحی تقریب آج دریائے سین پر ہوگی۔ اس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

افتتاحی تقریب کے لیے ٹائٹینک سونگ گانے والی سیلین ڈیئون پیرس پہنچ گئی ہیں جو ایک گانے کے 56 کروڑ روپے لیں گی۔ اس موقع پر امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیم سمیت مختلف ملکوں کے وفود بھی پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، اس کیلئے دریائے سین میں کشتیوں پر پریڈ کا انعقاد کیا جائیگا، تین ہزار سے زائد فنکار افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
پیرس اولمپکس کو تاریخ کے سب سے ہائی رسک اولمپک قرار دیا گیا ہے، اس کے پرامن اور شاندار انعقاد کیلئے بیس ہزار پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں، تاہم اس کے باوجود حکام کو سائبر حملوں کے خطرے کا احساس ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اس وقت اولمپکس 2024 کو پیش نظر دہشت گردی کے خطرے، سائبر حملے، ہجوم میں بھگدڑ مچنے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے مقرر کردہ پوائنٹس پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس مقابلوں کے پرامن انعقاد کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے کوششوں سمیت اب کی بار گیمز منفرد اندازمیں‌منعقد کر کے اسے یادگار بنانے کی بھی کوششیں جاری ہیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 40فلسطینی شہید