مسافر کوچ الٹ گئی

نوشہرہ ،سواریوں سے بھری مسافر کوچ الٹ گئی، 3 خواتین زخمی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں سواریوں سے بھری مسافر کوچ الٹ گئی، اس واقعہ میں تین خواتین سمیت متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعات کے مطابق ضلع نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ آدم زئی کے مقام پر سواریوں سے بھری مسافر کوچ الٹ گئی، اس واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اپنی مدد اپ کے ذریعے مقامی شہری مسافر کوچ سے سواریوں کو نکال رہے ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری کوچ جہانگیرہ سے پشاور کی جانب جا رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتاری کی وجہ سے آدم زئی کے مقام پر حادثے کا شکار گئی۔
اس حادثہ کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو نوشہرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کتابیں نہ ملنے پر طلبہ کااحتجاج، باجوڑ منڈا شاہراہ بند کر دی