افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ

ویب ڈیسک: دنیا بھرکی توجہ کا مرکز پیرس اولمپکس کو نظر لگ گئی، افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی نے سارا مزہ خراب کر دیا، مظاہرین نے تین ہائی سپیڈ ٹرین روٹس پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے سٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی جس کے باعث ریلوے نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ ان واقعات کے بعد پیرس میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئَے گئے، ان واقعات کے دوران مسافر سٹیشنز پر پھنس کر رہ گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی نے اوپننگ کے منتظر شائقین کو شدید متاثر کیا۔
فرانسیسی ریل کمپنی حکام کا ان حملوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد ٹرین نظام کو مفلوج کرنا تھا، ریلوے نیٹ ورک مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے کا حملہ کیا گیا، ان شرپسند عناصر کی کارروائیوں کی بدولت کئی ٹرینیں منسوخ، دیگر کو متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔
فرانسیسی ریل حکام نے بتایا کہ انیجنئرز کی ٹیم معاملات حل کرنے میں مصروف ہے، اس موقع پر ریلوے کمپنی یورو سٹار نے مسافروں کو ریل پر سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کا منفراد انداز میں تقریبات کا انعقاد کا پروگرام شیڈول تھا تاہم ان واقعات کی بدولت تمام امور متاثر ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان و شہداء ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا