کان کنی کے دوران گیس دھماکہ

نوشہرہ میں کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ،3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقہ نظام پور میں کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نظام پور کے علاقہ دروازگئی میں کان کنی کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں تین مزدور کوئلہ کے کان میں دب گئے ۔
رات بھر دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری رہا جس کے نتیجے میں تینوں افراد کی نعشیں نکال لی گئیں ۔
لاشوں کو نکال کر فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیاگیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں تینوں افراد کا تعلق شانگلہ سے تھا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی ش ناخت بخت زادہ ولدشان بصری، آمین علی ولد امان اللہ اور عظیم اللہ ولد امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی ،پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے