آٹا ڈیلرز

پشاور:آٹا ڈیلرز کا آٹے پر ود ہولڈنگ سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: آل پاکستان آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آٹے پر لگائے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں آل پاکستان آٹا ڈ یلرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف تاجر کنونشن ہواجس میں بڑی تعداد میں آٹا ڈیلرز نے شرکت کی ۔
آ ٹا ڈیلرز نے کہا کہ کنونشن کا مقصد ظالمانہ ٹیکسز اورحکومت کی ناقص پالیسیوں کو ختم کرناہے۔
کنونشن کے دوران آٹا ڈ یلرز نے مطالبہ کیا کہ آٹے پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام ٹیکس کو ختم کیا جائے۔
کنونشن کے شرکاء نے خیبرپختونخوا کے لئے بین الصوبائی پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
تاجر کنونشن میں کہا گیا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو آٹے کی مکمل طور پر ترسیل کو بند کر دیا جائے گا۔
آٹا ڈ یلرز نے پانچ دن کا الٹی میٹم دیا کہ ہمارے مطالبات مانے جائیں۔
آٹا ڈیلرز کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں آٹے کی ترسیل بند اور پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ فیصلہ : توشہ خانہ 2 اور القادر ٹرسٹ کیس ختم ہوگئے، بیرسٹر گوہر