قرضہ رول اوور

چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان کو مالی سال 2024-25کے لئے چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رو ل اوور ہونے کا امکان ہے ۔
چین اور سعودی عرب کی جانب سے رواں مالی سال 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کے امکان کے ساتھ ہی پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھی فنڈنگ کا خواہاں ہے۔
وزارت اقتصادی امور کی ذرائع کے مطابق پاکستان کو تیل اور اشیا کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالر کی فسیلٹی متوقع ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے تیل کے قرضے کی ایک اور سہولت میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع وزارتِ اقتصادی امور نے بتایا ہے کہ پاکستان کو اس سال 20.8 ارب ڈالر سے زائد کی کل ادائیگیوں کا سامنا ہے، جنیوا ڈونر کانفرنس نے 2023 میں 10.7 بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ان میں سے صرف تین ارب ڈالر ہی ملے ہیں۔
پاکستان ڈونرز کانفرنس کے تحت کیے گئے وعدوں کی مد میں فنانسنگ حاصل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے ایک بلین ڈالر کی توقع رکھتا ہے، ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک این فائیو پروجیکٹ کیلئے فنانسنگ فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پولیس اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی قاتل نکلی