علی امین جلسوں میں کچھ

علی امین جلسوں میں کچھ ،اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں:عطاء تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جلسوں میں کچھ اور اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بنوں جلسے سے خطاب پر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے بیانات تضادات کے مجموعہ کے علاوہ کچھ نہیں ۔
امیرمقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بتائیں ٹمبرمافیا کیخلاف کیااقدامات کیے۔
وفاقی وزیر امیر مقام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک میں کوئی آپریشن نہیں ہونے جارہا، سکیورٹی ادارے قیام امن کو یقینی بنائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوروان وفاقی وزراء نے جماعت اسلامی پر معاہدے توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے مذاکرات کی پیشکش بھی کردی ۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ وہ لیاقت باغ میں مہنگائی کے خلاف جلسہ کر کے پروگرام ختم کردیں گے ۔
وفاقی وزراء نے کا کہنا تھا کہ جب لیاقت باغ میں جلسے کا طے ہوا تو اسلام آباد کی طرف پیش قدمی سمجھ نہیں آرہی۔

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر دھمکیاں دینے والے گرفتار