ویمنز ایشیا کپ

ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویب ٍڈیسک: ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 3وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، منیبہ علی 37 اور گل فیروزہ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی جانب سے کاویشا اور اودیشیکا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
پاکستان کا 141رنز کا ہدف سری لنکا ویمنز نے 7 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انوشکا 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
سری لنکا ویمنز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  9مئی: خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے پشاور ہائیکورٹ کودوبارہ خط