سٹون کرشنگ پلانٹس بند

سپریم کورٹ کاخیبر پختونخوا میں سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنےکا حکم

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرنے والے سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا بڑاحکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کو تباہی سے بچانے کے لئے سپریم کورٹ نے بڑافیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرنے والے سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
جسٹس منصور علی شاہ نے حکم جاری کرتے ہوئے 900پلانٹس کی رپورٹ بھی طلب کرلی ۔
خیبر پختوتخوا کی صوبائی حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے حکم کی حمایت کردی ۔
جسٹس منصور علی شاہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 9جو شہریوں کو جینے کا حق دیتا ہے وہ صرف جینا کا حق نہیں بلکہ جینے کے لیے صاف اور صحت مند ماحول بھی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہداء، مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید پر پھول چڑھائے گئے