تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سوشل میڈیا پر اداروں کےخلاف مہم،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کے لیے 5رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دے دی ہے ۔
آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈائریکٹر، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی اس کے ممبر ہوں گے۔
جے آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا ہے ۔
پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھابعدازاں پولیس نے کے مرکزی سیکرٹریٹ کو بھی سیل کردیا تھا اور رہنما رف حسن سمیت 11 لوگوں کو گرفتار لیا تھا۔
اس وقت رؤف حسن سے دیگر 11 ملزمان جسمانی ریمانڈر پر پولیس کے حوالے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  کتابیں نہ ملنے پر طلبہ کااحتجاج، باجوڑ منڈا شاہراہ بند کر دی