دو بچے بازیاب

مردان سے اغواء ہونیوالے دو بچے افغان صوبہ خوست سے بازیاب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے اغواء ہونے والے دو بچے افغان صوبہ خوست سے بازیاب کرا لئے گئے ۔
پولیس کے مطابق تخت بھائی کے شہری علاقہ افضل امام کالونی سے گزشتہ روز پانچ سالہ موسیٰ ولد شاہ خالدکو اغواء کرکے افغانستان منتقل کیا گیا تھا ۔
بچے کی بازیابی کے لئے تخت بھائی پولیس ،ایم آئی ، آئی بی اور افغان پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ۔
افغانستان کے صوبے خوست میں کارروائی کے دوران ساڑوشاہ شاہ سے گزشتہ ہفتہ اغوا ہونے والی بچی بھی بازیاب کرلی گئی ۔
بازیاب ہونے والوں بچوں کی تصدیق ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل شکیل خان نے کی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والوں بچوں کو آج شام یا کل صبح افغان ایم بی سی کے ذریعے پاکستانی حکام کو حوالہ کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا