ڈاکٹرز عدالت طلب

پشاور:9مئی واقعے میں جاں بحق شہری کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز عدالت طلب

ویب ڈیسک: پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی واقعے میں جاں بحق شہری کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کو طلب کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو احتجاج کے دوران قلعہ بالا حصار کے گیٹ کو نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ پر تشدد واقعات میں ایک شہری جاں بحق بھی ہوا تھا۔
پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے انچارج کاؤ نٹر کڈنیپنگ سیل اور واقعے میں جاں بحق شہری کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کو عدالت طلب کر لیا ہے ۔
واضح رہے کہ مقدمے میں میں 100سے زائد ملزمان نامزد ہیں جن میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ممبران اسمبلی فضل الٰہی ،آصف خان ،سابق وزرا تیمور جھگڑا اور کامران بنگش بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہداء، مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید پر پھول چڑھائے گئے