حزب اللہ نے اسرائیل پر 30

حزب اللہ نے اسرائیل پر 30 راکٹ داغ دیئے

ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی مچانے کے ساتھ ساتھ ایران اور لبنان میں کارروائی کرنے کے بعد صیہونیوں پر جوابی کارروائی کا وقت آن پہنچا، اسرائیلی ڈرون حملے کے دوران شہید ہونے والے حزب اللہ رہنما کا بدلہ لینے کیلئے جزب اللہ نے اسرائیل پر 30 راکٹ داغ دیئے۔
ذرائع کے مطابق اعلان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 30 راکٹ داغے ہیں، لبنان ملیشا کی جانب سے کی جانیوالی یہ کارروائی جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں سامنے آئی ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی ڈرون حملے مین حزب اللہ کے تین جنگجو شہید اور 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی سمت سے 30 راکٹ داغے گئے جن میں زیادہ تر کھلے خالی علاقوں میں گرے، اس دوران کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔
اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں العدیسہ قصبے میں حزب اللہ کی کئی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید اور اپنے کمانڈر فواد شکر شہید کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حملے کے وقت سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا یہ بے یقینی اسرائیلی سزا کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کہے گی تو ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے