دوحہ مذکرات حوصلہ افزاء

وائٹ ہاؤس نے دوحہ مذکرات کے آغاز کو حوصلہ افزاء قراردیا

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے دوجہ میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کو حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے زور دیا کہ تمام فریقین بات چیت میں شرکت کریں ۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ آج ایک حوصلہ افزا آغاز ہے، ہمیں یرغمالیوں کی رہائی، غزہ میں فلسطینی شہریوں کے لیے امداد کی ترسیل، اسرائیل کی سلامتی اور خطے میں کشیدگی میں کمی کو مد نظر رکھنا ہوگا۔
وائٹ ہاؤس نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا تھا کہ وہ دوحہ میں ہونے والے غزہ مذاکرات میں شرکت کریں جس کا مقصد جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچنا ہے۔
جان کربی نے اسرائیل اور حماس دونوں پر لچک کا مظاہرہ کرنے اور دوسرے رعایت دینے پر زور دیا۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے خطے میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اسرائیل پر حملے کی دھمکی سے کنارہ کشی نہیں کی ، امریکہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی صورت حال کے تیار ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے مذاکرات میں شرکت کے لیے جمعرات کو وفود قطر بھیجے۔
حماس رہنما قطر میں مقیم تھے تاہم حماس نے مذاکرات میں شرکت کرنے کی وضاحت نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں حادثہ ،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3ساتھیوں سمیت جاں بحق