بیروت میں ڈرون حملہ

اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، حزب اللہ کے اہم کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات

ویب ڈیسک: اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ڈرون حملہ کیا ہے جس میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر کی شہادت کی اطلاعات آرہی ہیں ۔
لبنان کی وزارت صحت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوئے ہیں۔
حملے کے وقت ابراہیم عقیل حزب اللہ کے خصوصی دستے رضوان یونٹ کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں تھے۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
تاہم اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنمائوں میں آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔
ابراہیم عقیل پر 1983میں بیروت میں امریکی سفارتخانے میں دھماکے کرنے کا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔
ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا ۔

مزید پڑھیں:  چین میں چاقو حملے کے دوران جاپانی شہری 10 سالہ بچہ ہلاک