80359035 2836005363087313 2712701245369352192 n

اداکار یاسر نواز کی کورونا سے صحتیاب افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

اسلام آباد:  نامور پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے، ایک اسپتال میں اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں یاسر نواز کا کہنا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، اب وہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب اپنا پلازمہ عطیہ کررہے ہیں،

پاکستانی اداکار کا مزید کہنا ہےکہ کورونا سے صحت یاب ہوںے والے افراد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور اپنا پلازمہ عطیہ کریں۔ پلازمہ عطیہ کرنے سے کورونا کا شکار مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی،خیال رپے کہ یاسر نواز اور ان کی اہلیہ اداکارہ ندا یاسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، دونوں میاں بیوِی کورونا کی بیماری سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں،

یاسرنواز نے کہا کہ اللہ نے آپ کوایک آزمائش میں ڈالا تھا اور اسی نے آپ کو اس مشکل سے نکالا بھی تو اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پلازمہ عطیہ کرکے انسانیت کا حق ادا کریں، یاسر نواز نے مزید کہا کہ اگرکوئی ایک بھی ان کی بات کوسن لیتا ہے اور عمل کرلیتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوگی اوراللہ کی طرف سے اجربھی ملے گا۔