Screen Shot 2020 06 25 at 6.54.41 PM

پاکستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کی بہت صلاحیت ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا سہ فریقی معاہدہ،1124میگاواٹ کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبے کے حوالے سے تقریب، تقریب میں وزیراعظم عمران خان ،وفاقی وزرااور چینی سفیر کی بھی شرکت.

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں،بہت پہلے ہائیڈرو پراجیکٹس پر کام کرنا چاہیے تھا،درآمدی فیول پر بجلی بنانے کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں،پاکستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کی بہت صلاحیت ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آج اہم دن ہے.

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع

وزیراعظم نے کہا کہ تیل سے بجلی بنانے کی وجہ سے ماحول پر بھی منفی اثر پڑرہا ہے،امید ہے یہ پراجیکٹ بہت جلد شروع ہوگا،ہمیں نوکریاں دینے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،معروف تھری گارجیز کمپنی کوہالہ ہائیڈل منصوبہ بنائے گی،درآمدی ایندھن سےبجلی بناکرملک پرظلم کیاگیا،پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےاہم اقدام ہے،ڈھائی ارب ڈالرکی سب سےبڑی سرمایہ کاری ہے،درآمدی ایندھن کےبجائےکلین انرجی پرتوجہ دےرہےہیں.

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں کمی، 278 روپے 3 پیسے کا ہوگیا

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تیل سےبجلی پیداکرنےسےماحول پراثرپڑتاہے،پاکستان میں پانی سےبجلی پیداکرنےکی بہت صلاحیت ہے،معروف تھری گارجیزکمپنی کوہالہ ہائیڈل پاورمنصوبہ بنائےگی،منصوبےسےآزادکشمیرکےلوگوں کوروزگارملےگا.