Screen Shot 2020 06 26 at 7.06.52 PM

753 پائلٹس پاکستان میں کام کررہے ہیں، مشکوک پائلٹس کی تعداد 262 ہے – وزیر ہوابازی غلام سرور خان

اسلام آباد: وزیر ہوابازی غلام سرور کی پریس کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد کوئی نیا پائلٹ بھرتی نہیں کیا،پی آئی اے کی تمام بھرتیاں سابق ادوار کی ہیں،جن پائلٹس کی ڈگری جعلی ہے ان کی تعیناتی 2018 سے پہلے کی ہے ،سابق چیف جسٹس نے پی آئی اے میں ڈگریاں چیک کرنے کا کہا.

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور

ی آئی اے میں 450 پائلٹس خدمات انجام دے رہےہیں،مشکوک پائلٹس کی تعداد 262 ہے،141 پائلٹس پی آئی اے میں ہیں،مشکوک پائلٹس کو جہاز اڑانے کی اجازت نہیں،34 پائلٹس ایسے ہیں جنہوں نے 8 میں سے ایک پیپر بھی نہیں دیا،121 پائلٹس کا ایک اور39 پائلٹس کے2 پیپر بوگس تھے.

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

ان کا مزید کہنا تھا کہ 753 پائلٹس پاکستان میں کام کررہے ہیں،ایئربلیو کے 9 مشکوک کپتانوں کی فہرست بھجوائی،سیرین ایئرویزکو 10 مشکوک پائلٹس سے متعلق آگاہ کیا،28 پائلٹس کی تمام انکوائری مکمل کر لی گئی ہے،9 پائلٹس نے لائسنس سے متعلق اعتراف جرم کرلیا ہے.