download 30 1

کشمیر ہائی وے پر فائرنگ سے شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد: کشمیر ہائی وے پر فائرنگ سے شہید ہونے والے  ٹریفک پولیس کے افسر  اسلم گل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں آئی جی ،ڈی آئی جی آپریشنز سمیت سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی،

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

آئی جی اسلام آباد ڈی آئی جی آپریشنز نے شہید کی میت کو کندھا دیا، نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت  سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں بھلوال سرگودھا روانہ کردی گئی، اسلم گل شہید نے سوگوران میں بیوی ،دوبیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے،

اسلم گل شہید نے ملزمان کو روکنے کے لیے بہادری کا مظاہرہ کیا ملزمان پر دوفائر بھی کئے،بدقسمتی سے ملزمان کی گولی لگنے سے اسلم گل زخمی ہو ئے اور شہید ہوگئے، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہید کی فیملی کو شہدا پیکج کے مطابق تمام مراعات دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا