پشاور :مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں.
اجمل وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کی منظوری دے دی، خیبرپختون خوامیں ٹیسٹنگ سہولت بڑھا رہے ہیں ،اب تک 243علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا، خیبرپختونخوا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہتر نتائج آرہے ہیں.