Trump Mask

کورونا وائرس: بدقسمتی سے حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہونگے- صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک : صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتیں کم ہونے سے پہلے صورتحال مزید خراب ہوگی۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اگر وہ سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھ سکتے تو کم از کم ماسک ضرور پہنیں۔اپنی جیب میں ماسک ضرور رکھیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود بھی ماسک جیب میں رکھتے ہیں اور جب وہ زیادہ لوگوں کے درمیان ہوتے ہیں تو اس کا استعمال کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پہلی بار تسلیم کیا کہ کورونا وائرس ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی کچھ ریاستوں میں حالات کافی بہتر ہو چکے ہیں جبکہ کچھ ریاستوں میں صرف معمولی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حالات بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہونگے۔