covid 19 cases in paksitan

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32ہزار753 ہوگئی

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران5 افراد جاں بحق، صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد1158گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے230 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32ہزار753 ہوگئی، کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں131 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کے پی میں کورونا سے اب تک 25ہزار713 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی 12 ہزار201 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کے نام پر جعلی حکومت سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے،بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب، 35 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 554فراد انتقال کرچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کوئی 2 افراد کی اموات ہوئی ہے۔ پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 143 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8802 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔