2079166 1016798433

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33397 ہوگئی

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد جاں بحق، خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1178 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 177 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33397 ہوگئی، کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں 102 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے اب تک 27119 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں 54تجاویز شامل ، دستاویز ات منظر عام پر آگئیں

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 521 ہوگئی، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 563 افراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 2 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔
پشاورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 افراد متاثر ہوئےہیں۔ پشاور میں اب تک 9513 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کے نام پر جعلی حکومت سپریم کورٹ پر حملہ آور ہے،بیرسٹر سیف