1565803410

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کایوم آزادی یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں

ویب ڈیسک(اسلام آباد): کنٹرول لائن کے دونوں طرف اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کایوم آزادی یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں اور اس موقع پر بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔
ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کی ہے جسے تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے حمایت حاصل ہے۔
بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ قوم جو دوسروں کو آزادیوں سے محروم کرتی ہے۔ اپنی آزادی منانے کا حق کھو دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں اس بات کی سخت مذمت کی ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیاں چھین لی گئی ہیں اور ان کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔