corona 12

کورونا کے پیش نظر ملک بھر میں 482 نئے کیسز کی تصدیق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و اپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کو رونا وائرس کے 12مریض جاں بحق ہوئے، ملک میں 482 افراد میں کرونا کی تصدیق، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8987 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 78 ہزار 939 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 2 لاکھ 94ہزار 193 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 28 ہزار 676 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 96466 خیبرپختونخوا 35831کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 15546 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان 2745 بلوچستان میں 12664 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزادکشمیر میں کورونا کے 2265 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6267 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2384 پنجاب میں 2193مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1248، اسلام آباد میں 175 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان 141، گلگت بلتستان میں کورونا کے 65 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 61 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 24593 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1097 مریض زیرعلاج ہے، کورونا کے 113 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 25 لاکھ 12 ہزار 337کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل فوری رفاح اور کرم شالوم کی راہداریوں کو کھولے، انتونیو گوتریس