545454 1

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری-441 ںئے کیسز کی تصدیق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و اپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 18 مریض کرونا وائرس سے جاں بحق، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 441 افراد میں کرونا کی تصدیق، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8813 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 81 ہزار 459 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 2 لاکھ 96 ہزار 590 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 29 ہزار 615 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 96921 خیبرپختونخوا میں 36265 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 15666 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 2922 بلوچستان میں 12899کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2302 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6318 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2409 ، پنجاب میں 2204 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،
خیبرپختونخوا میں 1255 اسلام آباد میں 175 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں کورونا کے 71 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 63 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 20480 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1039 مریض زیرعلاج، ملک بھر میں کورونا کے 90 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 26 لاکھ 62 ہزار 508 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق