fatf pak

ایف اے ٹی ایف کا معاملہ وزیر اعظم بل کی منظوری کے لئے خود میدان میں اتر آئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ایف اے ٹی ایف کا معاملہ وزیر اعظم بل کی منظوری کے لئے خود میدان میں اتر آئے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر وسیع تر مشاورت کا فیصلہ، وزیر اعظم کا پارٹی قیادت اور ترجمانوں کے بعد ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کابھی فیصلہ۔
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اور اتحادی سینیٹرز کو آج مشاورت کے لئے وزیر اعظم ہاوس بلالیا،وزیر اعظم سے حکومتی واتحادی سینیٹرز کی ملاقات آج سہ پہرساڑھے 4 بجے ہوگی، وزیراعظم سینیٹرز سے ایف ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پر مشاورت کریں گے ،سینیٹرز کی مشاورت سے بل پاس کرانے کا حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، حکومتی جماعت اور اتحادی ارکان سینیٹ ملاقات میں تجاویز بھی پیش کریں گے،وزیر اعظم سینیٹر کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق ضروری ہدایت بھی دیں گے، وزیراعظم عمران خان سینیٹرز سے ملاقات میں پارلیمانی امور بات چیت اور مسائل سنیں گے،حکومت نے آئندہ ہفتے مشترکہ اجلاس یا قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ایک ساتھ بلانے کی منصوبہ بندی بھی کرلی۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم