206189 7417783 updates

نوازشریف غیر قانونی طریقے سے لندن میں مقیم، انھیں پاکستان واپس بھجوایا جائے۔ شہزاد اکبر

ویب ڈیسک (لاہور): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لندن سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کو ممکن بنایا جارہا ہے اس میں جلد کامیاب ہو نگے، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ برطانوی حکومت سے مشاورت کا عمل جاری ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف غیر قانونی طریقے سے لندن میں مقیم ہیں انھیں پاکستان واپس بھجوایا جائے، شہزاد اکبر نے بتایا نوازشریف کو واپس پاکستان لانے میں کچھ قانونی رکاوٹیں تھیں، اب ہائی کورٹ فیصلے کے بعد صورتحال بہتر ہوگئی ہے، انھوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت چل پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے