images 24

صوبہ صنعت وتجارت کا حب بننے کی پوری استعداد رکھتاہے-وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت انڈسٹریل روڈ میپ کے حوالے سے اجلاس۔

وزیر اعلیٰ کا شعبہ صنعت میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار،منصوبوں کی تکمیل سے معیشت اور روزگار کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں کو کاروبار دوست ماحول اور ون ونڈو آ پریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔صوبہ صنعت وتجارت کا حب بننے کی پوری استعداد رکھتاہے،صوبے میں سات انڈسٹریل فسیلیٹیش سنٹرز فعال۔ازمک کے تمام زونز دفاتر فسیلیٹیش سنٹرز میں تبدیل۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلوزئی اکنامک زون کے تحت تمام صنعتی پلاٹس ایک ماہ کے اندر فروخت کیے گئے،نوشہرہ،ڈی آ ئی خان اور چترال اکنامک زونز بھی کمرشل اجراء کے لیے تیار ہیں۔غازی اکنامک زون دسمبر 2020 تک کمرشل اجراء کے لیے دستیاب ہوگا۔3125 ایکڑ رقبے پر مشتمل درابن اکنامک زون کے لیے انٹر نیشنل ٹینڈر کا عمل شروع ہے۔سی پیک روٹ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع درابن اکنامک زون تقریباً 400 صنعتی یونٹس پر مشتمل ہو گا.

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ

وزیراعلی کی درابن اکنامک زون کو سی پیک کے لیے تجویز کرنے کی ہدایت۔