7c7dd4cc 82fd 4f51 b49a 116ad24056fb

ذاتی مفادات کیلئے ماضی میں ملک کو لوٹا گیا۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ اور فوج ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ فوج اور دیگر ادارے تقسیم ہوں، ہندوستان کی حکمت عملی پر یہ اپوزیشن چل رہی ہے، جن کی جائیدادیں باہر ہوں وہ خارجہ پالیسی کو ازاد نہیں رکھ سکتے، اپوزیشن اگلے جلسے میں پہلے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، کرپشن چھپانے کے لیے مہنگائی پر سیاست ہورہی ہے، چوروں کو اجازت نہیں دیں گے کہ ان معمالات پر سیاست کریں، ہم پاکستان کے تمام اداروں کا وقار بحال کریں گے، جن کو انھوں نے چالیس سال تباہ کیا، دو سے چار ہفتوں میں اچھی خبریں ملیں گی، ان بہروپیوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، اپوزیشن مہنگائی کو اپنی کرپشن کے لیے استعمال نہ کرے، کپٹن صفدر نے قائد کے مزار پر بد تمیزی اور ہلڑبازی کی ہے، کرپشن کو بچانے کے لیے انھوں نے وہاں ہلہ گلہ کیا، ہم برداشت نہیں کرینگے کہ قوم کے اکابر کے مزراوں پر ایسی توہین ہوں، گرفتار جس نے بھی کیا مجھے بتائیں کہ ان کا جرم قابل معافی ہے، سی پیک پاکستان کا پروجیکٹ ہے، وہ ادارہ جو قربانیاں دے رہی ہے انھیں متنازعہ بنایا جارہا ہے، عدلیہ سمیت تمام ادارے اب ماضی سے سیکھ کر بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، نواز شریف عدلیہ کو متازعہ بنانا چاہتا ہے، نوسر باز نے اپنے اپ کو بیمار بنا کر باہر چلا گیا، نواز شریف کو ہر حالت میں واپس لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا