anushy ashraf

جانوروں کو بھی زمین پر رہنے کا اتنا ہی حق ہے، جتنا انسانوں کو .انوشے اشرف

ویب ڈیسک(کراچی) پاکستانی ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف یوں تو ہمیشہ ہی استحصال کا شکار بننے والے افراد، مظلوم طبقے، کم اجرت پر کام کرنے والے افراد اور خواتین کے حقوق پر بات کرتی آئی ہیں، تاہم ساتھ ہی وہ جانوروں کے حقوق پر بھی بات کرتی رہی ہیں۔انوشے اشرف نے اے سی ایف کے دورے کے دوران اپنی ویڈیوز میں لوگوں کو کراچی میں تشدد اور استحصال کا شکار بننے والے جانوروں کی بحالی کے لیے کوشاں مذکورہ ادارے سے متعلق آگاہ کیا تھا ۔
انوشے اشرف نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کراچی کے ادارے اے سی ایف اینیمل کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے کتوں، گدھوں اور بلیوں سمیت دیگر جانوروں کے علیحدہ علیحدہ شیلٹر بھی وزٹ کیے تھے۔
اور حال ہی میں انوشے اشرف نے ترکی کا دورہ کیا تو انہوں نے وہاں گلیوں میں کتوں اور بلیوں کو لوگوں کے ساتھ دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ترک لوگوں کی تعریف بھی کی۔گلیوں میں گھومنے والے جانوروں کے ساتھ تصاویر بنا کے انسٹاگرام پر شئیر بھی کیں۔اور کہا کہ انسان اللہ تعالی کی بنائی گئی سب سے پیاری مخلوق ہے تو جانوربھی اسی کے پیدا کئے ہوئے ہیں۔استنبول کی گلیوں میں ان کی موجودگی پر انہوں نے ترک عوام کا شکریہ ابھی ادا کیا۔انوشے اشرف کی پوسٹ پر مداحوں نے ان کی تعریف کی اور انہیں بے زبان جانوروں کی آواز قرار دیاہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف