pic 1481390034 1

راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک(راولپنڈی )راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق سجادہ نشین عیدگاہ پیر نقیب الرحمان علما و مشائخ نے افتتاح کیا۔
اجتماعی دعا کے بعد مرکزی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا آغاز کردیا گیا جلوس جامع مسجد روڈ سے سنی چوک کوہاٹی بازار، سے مری روڈ سے ہوتا ہوا کمیٹی چوک پہنچے گا کمیٹی چوک سے اقبال روڈ، فوراہ چوک، راجہ بازار ڈھنگی کھوئی چوک سے ہوتا ہوا جامع مسجد روڈ پر آکر واپس جامع مسجد پنچ کر رات گئے اختتام پذیر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع