eid milad un nabi

پورے ملک کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی عید میلاد النبیﷺمذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک:جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعہ پر دن کا آغاز پشاورمیں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز نے بجلی نرخ کم کرنے سے انکار کردیا

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سکیورٹی کے لئے پورے صوبے میں فول پروف انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔ خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب کر دیا گیا ہے ۔جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت جگہ جگہ خصوصی ناکہ بندیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  ماحولیاتی آلودگی:خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیمی نصاب میں مواد شامل کرنے کافیصلہ

حساس علاقوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہکار تعینات کر کے تمام تقریبات اور جلوسوں کو تھری لیر سکیورٹی حصار فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ جلوسوں روٹس کی وقتا فوقتا سویپنگ کو بھی یقینی بنانے کی خاطر بی ڈی یو کی اضافی ٹیمیں تعینات جبکہ جلوسوں کی روٹس میں تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں.