659550 2476639 maryam aurnagzeb n updates

شیر جوان فورس کے آغاز کی تقریب آج منعقد ہوگی۔ مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان میں کہنا تھا کہ شیر جوان فورس کے آغاز کی تقریب آج منعقد ہوگی، شیر جوان فورس کے آغاز کی تقریب لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوگی، مریم نوازشریف شیر جوان فورس کے آغاز کی تقریب سے خطاب کریں گی، مریم نوازشریف شیر جوان فورس کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کریں گی، شیر جوان فورس نوجوانوں کی فیصلہ سازی کے عمل میں شرکت اور سیاسی شعور میں اہم کردار ادا کرے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور ڈویژن کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی ، مئیر ، ڈپٹی مئیراورعہدیداران کااہم اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں آج سہہ پہر منعقد ہوگا، پارٹی قائد محمد نوازشریف وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم