209397 2032664 updates

ملک دشمن ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھوکتا رہوں گا۔ فیاض الحسن چوہان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزارت اطلاعات سے سبکدوشی کے بعد فیاض الحسن چوہان کا پہلا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے، جو ہوتا ہے، اچھے کے لیے ہوتا ہے، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میری وزارت اطلاعات کی واپسی کی سب سے زیادہ خوشی میجر گورو آریا، انڈین راء، مکس اچار پارٹی اور خصوصا ن لیگ کو ہوئی، خاطر جمع رکھیں، ملک دشمن ٹولے کی کرپشن اور لوٹ مار کی منجی ٹھوکتا رہوں گا، وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، ہر ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھاؤں گا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ، تولہ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہو گیا