739413 7412345 maryam gb updates

بلاول کے انٹرویو میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس پر ہمیں اعتراض ہو۔ مریم نواز

ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کے بعد ہونے والی تنقید کے ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس پر ہمیں اعتراض ہو۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا پی ڈی ایم کو توڑنے کی ناکام کوشش ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور میں بچے نہیں ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری میچور سیاستدان ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس بیان کو پیش کرنے کا مقصد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور