666

کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخوا کے زیر انتظام گیارویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی

ویب ڈیسک (پشاور):کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخوا کے زیر انتظام گیارویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا پشاور میں شوکی تقریب میں میڈیا کوسیکرٹری محمد عابد مجید کی بریفنگ،محمد عابد مجید سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جدیدسیاحتی منصوبوں کی تکمیل سے خیبر پختونخوامیں ترقی اور روزگار کے مواقع مسیر آسکیں گے، قدرتی حسن سے مالامال صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، منکیال (سوات)، مدکلاشٹ (چترال)، ٹھنڈیانی(ایبٹ آباد) اور مانسہرہ میں بین الاقوامی معیار کے سیاحتی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں،
کمراٹ، بن شاہی، سکائی لینڈ ،لڑم ٹاپ، الائی، بٹگرام اور شانگلہ میں بھی سیاحتی مراکز قائم کئے جائینگے، ٹورازم، کلچر،سپورٹس اور آثار قدیمہ بیٹس پر کام کرنے والے صحافیوں کی بہترین رپورٹس کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی، صحافیوں کو ادارے کی جانب سے بہترین کارکردگی پر سالانہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ، ریلی میں ملک بھر سے50 سے زائد گاڑیاں مختلف شہروں سے شریک، ریلی میں 1930 سے 1970 تک کی کلاسک اور انٹیک گاڑیاں شامل، ریلی پشاور سے روانہ ہو کر ملتان پہنچے گی، ریلی لاہور، کشمیر، گلیات سے ہوتی ہوئی خانپور کے مقام پر اختتام پزیر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد