خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا ہے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1288 ہوگئی، صوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 260 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افرد کی تعداد40657 تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 84 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا سے اب تک 38105 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1264تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے انتظام کا فیصلہ حماس کی مرضی سے ہوگا، اسماعیل ہنیہ