کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری9 اافراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 1650 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 9 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں1650 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 18,981ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 18ہزار 881 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

ملک میں 3 لاکھ 44 ہزار 839 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار169 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 6 ہزار 922 ، کے پی میں 40657 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 21861 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4366 ، بلوچستان میں 16106 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 4758 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6977 اموات ہو چکی ہیں،

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

سندھ میں کورونا کے 2684 ، پنجاب میں 2408 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1288 ، اسلام آباد میں 241 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں کورونا کے 93 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 109مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 33,340 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

ملک بھر میں 155 مریض وینٹیلٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر کے 736 ہسپتالوں میں کوروناکے 1107مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 47 لاکھ 09 ہزار 603 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔